English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوی کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ‌ کا انسداد دہشت گردی کورس مکمل

نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں اسپیشل سیکیورٹی
یونٹ کے50 کمانڈوز نے اسپیشل سروسزگروپ (نیوی)کی جانب سے08 ہفتے کا انسداد دہشت گردی کورس مکمل
کرلیا۔

سینٹر سے اب تک پاس آؤٹ ہونے والا یہ ایس ایس یوکانواں بیچ ہے، ایس ایس یو کے 250 اہلکار کمانڈوز نیول اسپیشل
آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

کمانڈوز کو دوران تربیت سیلف ڈیفنس،کلوزکوارٹرکمبٹ، ریپیلنگ، بیسک ایکسپلوسواور جدید چھوٹے ہتھیاروں کے
استعمال سے متعلق اسپیشلائزڈ ٹریننگ دی گئی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس
موقع پر کمانڈر SSG نیوی کیپٹن جواد خواجہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ پولیس کے کمانڈوز کو فراہم کی جانے
والی تربیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)کراچی نہ صرف نیوی بلکہ ایس ایس یو کو جدید طرز کی تربیت فراہم
کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایس ایس یو کے جوان اس سینٹر سے تربیت لینے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو
انسداد دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایس یو کے
کمانڈوز کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

کمانڈنٹ (NSOTC)نعمان اسلم نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورس مکمل کرنے کے بعد ایس ایس یو
کمانڈوز اب دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے پیدا کردہ کسی
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کمانڈر SSG نیوی کیپٹن جواد خواجہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور
کمانڈر SSG نیوی نے بھی ڈی آئی جی سیکیورٹی کوسوینئرز دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے