English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجراء

القمر

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نے اسلام آباد میں ایک کریانہ دکاندار کی احساس رجسٹریشن پورٹل پر درخواست خود درج کروائی۔

‎کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی۔ ہر گھرانہ اندراج کیلئے گھر کے ایک فرد کو چنے گا۔

‎اسلام آباد درخواست گزار گھرانے یقینی بنائیں کہ موبائل سم گھرانے کے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو۔اہل ٹھہرائے جانے کی صورت میں صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔رجسٹریشن کے 4 ہفتوں کے اندر گھرانوں کو انکی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

‎دو کروڑ اہل گھرانے آٹا خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔ جن کریانہ دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ میں اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔

‎حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کیلئے خصوصی پیکج سیل پر پرکشش کمیشن دیا جائے گا۔ہر سہ ماہی میں کریانہ مالکان گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے