English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلی پاکستان بنگلہ دیش دوستی کانفرنس 2021

القمر

پاکستان بنگلہ دیش کی پہلی دوستی کانفرنس لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کے لیے *معیشت ، دفاع اور ثقافتی معاملات میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
ہندوستان کے توسیع پسندانہ اقدامات اور اکھنڈ بھارت کی آئیڈیالوجی کے نتیجے میں بنگلہ دیش اور خطے میں موجود دیگر ممالک کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات کا سدباب کرنے کے لیے مشترکہ ہم خیال ممالک کے اتحاد کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش دوستی کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط قائم کرنا اور بنگلہ دیشی طالبعلموں کے لیے پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے حصول کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کرنا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ سے منظوری بھی اسی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
پاکستان میں کام کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری رفاہی ہم خیال این جی اوز کا دائرہ کار بنگلہ دیش تک بڑھانااور بنگلہ دیش کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہسپتالوں سکولوں اور فلاحی اداروں کا قیام ہے ۔
بنگلہ دیش کو ہندوستان کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاکستان بنگلہ دیش فوجی اتحاد کے قیام کےلیے سیاسی طور پر کردار ادا کرنا ہے۔
تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگالی رہنماوں کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانااور انکے نام سے پاکستان کی اہم شاہراوں کو منصوب کرنے کے لیے سیاسی کردار ادا کرنا ہے۔
پاکستان میں بنگالی زبان کے فروغ کے لیے تمام بڑی یونیورسٹیوں میں بنگلہ ڈیپارٹمنٹس کے قیام کے لیے اقدامات کرنا ہے،اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے بالمشافہ ملاقاتیں ، بذریعہ ای میل خط و کتابت ، سوشل میڈیا آگاہی تحریکیں اور سیاسی و پارلیمانی اقدامات شامل ہیں۔
آسام اور مغربی بنگال میں ہندوستان کی جانب سے بنگالی مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کے خلاف کشمیر کی طرز پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکنے کے ہندوستان پر سفارتی دباو بڑھانے کے لیے سیاسی اور پارلیمانی کردار ادا کرنا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش کا پانی روکنے اور بنگلہ دیش کے مغرب میں “بنگہ بھومی ” نامی ہندو ریاست کے قیام کے لیے ہندو دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنا اور ہندوستانی جرائم کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونس کے سامنے اٹھانے کے لیے سیاسی کردار اور آگاہی تحریک چلانا ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش میرج بیورو کا قیام جس کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے مختلف خاندانوں کے مابین شادیاں کروانے کے لیے پاکستان بنگلہ دیش میرج کمیٹی کا قیام ہے جس میں نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین شادی کرنے والے غریب جوڑوں کی مدد کی جائے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان شادیوں کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔جس میں خاص طور پر دونوں ممالک میں موجود بیواوں ، طلاق یافتہ اور دوسری تیسری شادی کرنے والے افراد کو مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی ۔یہ میرج کمیٹی صرف اس صورت میں مالی مدد فراہم کریے گی جب شادی بنگلہ دیش سے پاکستان میں یا پاکستان سے بنگلہ دیش میں ہورہی ہوگی ۔ایسی میرج کمیٹی کا قیام دو ممالک کو قریب لانے کے لیے دنیا کی سفارتی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا ۔

پاکستان بنگلہ دیش دوستی کانفرنس ہر سال منعقد کی جائے گی جس میں نہ صرف پچھلے سال کی کانفرنس میں ڈسکس ایجنڈے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا بلکہ کمزور پہلووں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
پاکستان بنگلہ دیش دوستی کانفرنس صرف لاہور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسکا دائرہ پورے پاکستان سمیت بنگلہ دیش تک بڑھایا جائے گا اور اگلی کانفرنس انشااللہ ڈھاکہ میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے ابھی سے اقدامات شروع کردئیے جائیں گے ۔
پاکستان بنگلہ دیش دوستی الائنس کا قیام عمل میں لائے جائے گاجس کے تحت ایک مربوط آن لائن سسٹم قائم کیا جائے گا جس میں فیس بک گروپس ، واٹس ایپ چیٹ گروپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں زیادہ سے زیادہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہم خیال لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔
پاکستان بنگلہ دیش دوستی اتحاد کے لیے صوبائی اور تحصیل کی سطح تک دونوں ممالک کے درمیان تنظیم سازی کی جائے گی یہ تنظیم پاکستان اور بنگلہ دیش کی تمام تر سیاسی جماعتوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھے گی اور اس اثر و رسوخ کو دوممالک کے مابین اتحاد کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان ٹیلی ویژن ڈھاکہ اسٹوڈیو کا قیام* اور بنگلہ نشریات کے لیے سیاسی کردار ادا کرنا ہے ۔
بنگلہ دیش ٹی ویژن کے اسلام آباد اسٹوڈیو کا قیام اور بنگلہ دیش ٹیلی ویژن کی اسلام آبا د سے اردو نشریات کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش مشترکہ ڈرامہ اور فلم ایسوسی ایشن کا قیام جس کے تحت دونوں ممالک کے مشترکہ فنکاروں پر مشتمل ویب سیریز ، فلم پروڈکشنز اور ڈرامہ پروڈکشنز کے لیے سرکاری سطح اور پرائیوٹ سطح پر فنڈز کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری مدد فرمائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اپنی رحمت اور حفاظت کا سایہ ہم پر بنائے رکھے ۔
جوائے بنگلہ ، بنگلہ دیش زندہ باد پاکستان پائندہ باد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے