English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں شادی کرلی

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی کا نیا سفر مبارک شروع کردیا ہے. ملالہ نے ٹوئٹ کے ذریعے
بتایا کہ نکاح کی تقریب برمنگھم میں ان کے گھر پر ہی ہوئی جس میں دونوں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان
کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔ عصرملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) سے گریجویٹ ہیں

عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔ خیال رہے ملالہ یوسف زئی
پر طالبان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ علاج کے لیے انہیں برطانیہ لے جایا گیا
مکمل صحت یابی کے بعد انہوں نے برطانیہ ہی میں سکونت اختیار کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے