English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف ساتھ نہیں‌ نبھا رہی، ق لیگ نے پارلیمانی اجلاس کل طلب کرلیا

القمر

پاکستان مسلم لیگ کی سینیٹرل کمیٹی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی
کی سربراہی میں اتوار کی شام طلب کر لیا۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ جاری
کیا جائے گا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تین سال سے اللہ کے فضل سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے
ہیں، ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے،

عمران خان حکومت کے دن گنے جاچکے؟

پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ جنرل سیکریٹری پنجاب
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، کیا یہ بھول گئے کہ
کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی،
حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا پھر بھی انہیں سینیٹ کے مشکل ترین
الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے