English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں‌ ماحول دشمن اسموگ پھیلانے والوں‌ کے خلاف کارروائیاں، سیکڑوں افراد گرفتار

القمر

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کے باعث بننے والی ماحول دشمن
سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم نومبر سے اب تک پنجاب بھر میں 1992 مقدمات درج اور 2141 ملزمان کو
گرفتار کیا گیا۔ ساہیوال ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے کے 435 مقدمات درج اور 318 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

شیخوپورہ ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 362 مقدمات درج اور 714 افراد کو
گرفتار کیا گیا۔ گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 362 مقدمات درج اور 276
افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ملتان ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 301 مقدمات درج اور 288 افراد کو گرفتار
کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 248 مقدمات درج اور 248 افراد
کو گرفتار کیا گیا۔

بہاولپور ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 56 مقدمات درج اور 60 افراد
کو گرفتار کیا گیا۔

سرگودھا ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 63 مقدمات درج اور 63 افراد
کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی خان ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 101 مقدمات درج اور 92 افراد
کو گرفتار کیا گیا۔
راولپنڈی ریجن میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 27 مقدمات درج اور 39 افراد
کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں فصلوں کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 48 مقدمات درج اور 43 افراد کو گرفتار
کیا گیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا افسران کو سموگ پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے
ساتھ مل کر کاروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی
سرگرمیوں سے باز رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے