پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے زرداری لیگ حکومت کے صوبائی وزیر
تعلیم کی جانب سے 5 ہزار اسکول بند کرنے والے اعلان کی سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے.
سندھ حکومت سندھ کی کھلی ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور عوام کو تباھ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے تعلیم کو بہتر
کرنے کے بجاے اسکول بند کرنا کون سے سندھ کی خدمت اور عقل مندی ہے،
سردار عبدالرحیم نے کہا پہلے ہی سندھ کے اکثر سرکاری اسکول این جی او کے حوالے کردیے گئے ہیں سالانہ اربوں
روپے کی بجیٹ این جی اوز سے مل کر ہڑپ کرلی جاتی ہے. سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سرکاری اسکولوں میں
گدھے اور بھینسیں بندھی ہوئی ہے ، لحاظہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 5 ہزار اسکول بند کرنے کے بجاے نئیں اسکول کھولے جائیں ۔
No related posts.
