کراچی سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں ثنا احمد، شھزادی رائے دیگر شامل ہیں۔خواجا سراؤں نے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، وقار مھدی , سعید غنی جاوید ناگوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جس پر نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خواجا سراؤں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی سب کے لئے ہے ہم رنگ ونسل کا فرق نہیں رکھتے ۔خواتین، خواجا سراؤں اور دیگر 52 فیصد طبقے کو ووٹ دینے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا
ہے جبکہ معذوروں مینارٹی سمیت خواجا سراؤں کو حقوق ملنے چاہئے۔ ہم چاھتے ہیں کے خواجا سراؤں کا معاشرے میں بہتر مقام بحال ہو۔ واحد پیپلز پارٹی شھیدوں کی جماعت ہے جو ہر طبقے کا خیال رکھتی ہے۔
بندیا رانا نے کہادیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک سے باہر فرار ہوجاتے ہیں۔ خو واحد آصف زرداری ہے جس نے سالوں جیلوں میں گذارے۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاھتے ہیں۔ خواجا سراؤں کو الیکشن میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہیں اس لئے خواجا سرا برابر کے شہری ہیں۔ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انتخابات میں مسلط کرنے کی سازش کرکے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بھی حملہ کیاگیا ہے۔ مردم شماری میں سندھ کو کم گنا گیا۔ مردم شماری پر سی سی آئی میں سندھ کے اعتراضات کے باجود یکطرفہ منظور کرکے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا۔
ایم کیو ایم، جی ڈی اے پی ٹی آئی غدار سندھ ہیں جنھوں نے مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودےبازی کی ہے۔ دھوکے سے مردم شماری کے ایجنڈا کو پارلیمنٹ کے ایجنڈا میں 60 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ بے حس حکومت نے غریب عوام جا۔معاشی قتل کیا ہے۔
خواجاسراؤں کے وفد کی بندیا رانا سارہ گل سمیت 25 رکنی وفد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
القمر
