گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی نیویارک کے چیئرمین خالد بلتستانی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں
ووٹنگ کا حق دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے.
امریکا، کینیڈا، یورپ اور مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانی آباد ہیں. خالد بلتستانی کا کہنا ہے کہ
بیرون ملک سے پاکستانی اپنے ملک میں کروڑوں ڈالر بھیجتے ہیں.
اب حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں. اپوزیشن جماعتوں
کو بھی چاہیے کہ وہ اس فیصلہ کی تائید کریں.
خالد بلتستانی نے اس تاریخی فیصلہ پر بہت جلد نیویارک میں پرتعیش تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے
میں مرکزی کا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور دو تین روز میں اظہار تشکر کے لیے جلسہ منعقد کیا
جائے گا.
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں نیویارک سمیت امریکا دیگر ریاستوں میں سالوں سے
رہائش پزیر ہیں۔ گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادی میں بھی حکومت کو چاہیے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے
ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔
