English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات جاری

بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کرتار پور میں جاری ہیں۔
پاکستان نے کرتارپور راہداری سے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دی ہے۔ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق وزیٹرز کی فہرست آمد سے دس دن پہلے دینا لازم ہے۔

پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے تیس نومبر تک کرتارپور راہداری طریقہ کار میں نرمی کی ہے۔ بھارت کی جانب سے شارٹ نوٹس پر راہداری کھولنے کے فیصلے سے سکھ یاتریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سکھ یاتریوں کے مذہبی احساسات کی قدر کرتے ہوئے پاکستان نے دس روز پہلے فہرست کے لازمی تبادلے کے طریقہ کار میں نرمی کی ہوئی ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آمد پر خوش آمدید کہا۔
طے شدہ طریقہ کار پر بھارتی حکومت یکم دسمبر سے دوبارہ عملدرآمد کرے گی۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے