کراچی میں بھی موسم سرد ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز
کے دوران رات کے وقت ٹھنڈ محسوس کی جاسکتی ہے، شہر میں صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی ہے،
اب صبح کے وقت بھی سردی محسوس کی جانے لگی ہے. دن کے وقت بھی موسم معتدل رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے
زیادہ 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
