اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی۔
غلام بی بی بھروانہ ایم این اے اور ڈاکٹر خالد ارشاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایم این اے سالک حسین اور پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو ساجد احمد خان بھٹی بھی ملاقات میں شریک
صاحبزادہ محبوب سلطان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا پاکستان مسلم لیگ حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا
2002ء سے 2008ء کا دور پنجاب میں سنہری دور تھا۔ خوشحالی کا پہیہ چل رہا تھا، عوام آج بھی ترقی کے اس دور کو یاد کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ کام کرتی رہے گی، چوہدری پرویز الہی
القمر
