English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوجیوں نے سری نگر میں 3 شہری شہید کردیے

القمر

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی
تازہ کارروائی میں آج سری نگر شہرمیں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو شہر کے علاقے رام باغ میں ایک پرتشدد کارروائی کے
دوران شہید کیا۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ تینوں نوجوان ایک گاڑی میں جارہے تھے کہ بھارتی فوجیوں نے گاڑی
پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق
میں نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے