ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں صرف ویکسینیڈ افراد کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی  مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد میںسے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں