سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کا معاملہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو معاملہ ہر سطح پر اٹھانے کی ہدایت کر دی,,وکلاء تنظیموں۔سول سوسائٹی۔پارلیمنٹرین۔مذہبی جماعتوں سمیت دیگر کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیاہے۔۔لیگی قائد نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ذمہ داری سونپ دی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو جو اعتماد میں لیں گے۔شاہد خاقان عباسی۔احسن اقبال پی ڈی ایم انجینئر امیر مقام اے این پی سے بات کریں گے۔سردار ایاز صادق بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے خواجہ سعد رفیق جماعت اسلامی سے رابطہ کریں گے۔مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں سے ملکر قومی سطح پر آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی مہم چلائے گی۔
نواز شریف نے آڈیو لیک کا معاملہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
القمر
