English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ، ساتھ چلنے کی پیشکش

القمر

عامر حسینی چیف رپورٹر ساؤتھ پنجاب

پی پی پی کی پنجاب واپس لو مہم : پاکستان عوامی تحریک نے بھرپور تعاون کا یقین دلادیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے سیاسی امور پہ تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں آئیندہ سیاست میں مل کر چلنے کے اصولی فیصلے پہ اتفاق کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے پردے کے پیچھے ہونے والی گفتگو میں پی پی پی سے رابطے کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک این اے 133 لاہور اور پی پی 206 خانیوال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودھری اسلم گل اور میر واثق حیدر سرجیس ترمذی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکسان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور مرکزی رہنما حیدر زمان قریشی کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےبلاول ہاؤس لاہور میں ڈیرے جمالیے ہیں اور وہ پی پی پی کی پنجاب واپس لو کی مہم اپنی نگرانی میں چلارہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی پنجاب میں اپنے ہم خیال اور مستقبل کے سیاسی اتحادیوں سے بات چیت کا عمل شروع کرچکی ہے۔ پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین ، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کی قیادت سے روابط کیے ہیں اور ان جماعتوں سے سیاسی اتحاد اور آئیندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ بارے بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت امید افزا ہے۔ باوثوق زرایع سے پتا چلا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے خلاف ایک نئے سیاسی اتحاد کی داغ بیل ڈالنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ تاکہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ قومی اور صوبائی نشستوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے