English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا پولیس کو وٹس ایپ اور سوشل میڈیا گروپس چھوڑنے کا حکم

القمر

خیبرپختونخوا پولیس کو وٹس ایپ اور دیگر پبلک سوشل میڈیا گروپس فوری چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔ فیصلہ حیات اباد چھاپے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد منفی پروپیگنڈے کے بعد کیا گیا۔
سنٹرل پولیس افس پشاور زرائع کے مطابق سوشل میڈیا گروپس چھوڑنے کا فیصلہ ائی جی پی معظم جاہ انصاری کے احکامات پرکیا گیا۔ جس پرعمل درامد جاری ہے۔کانسٹیبل سے لیکرڈی ائی جی لیول افسران کو سوشل میڈیا گروپس چھوڑنے کی ہدایات کی گئی ہے۔۔گروپس نہ چھوڑنے والے افسران کی مانیٹرنگ کے بعد ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔ احکامات کے بعد بیشتر پولیس افسران اوراہلکاروں نے وٹس ایپ گروپس لفٹ کردیئے۔۔ سی پی او زرائع کے مطابق فیصلہ حیات اباد میں گزشتہ روز چھاپے کے دوران دو پولیس افسران کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے بعد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے