English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریحام خان کی پاکستان واپسی، ڈاکٹر قدیر کے اہل خانہ سے تعزیت

سوشل میڈیا پر متحرک صحافی ریحام خان کچھ وقت برطانیہ میں‌ گزارنے کے بعد پاکستان واپس
آگئی ہیں. آتے ہی ریحام خان جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش پہنچیں اور
فخر قوم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی.

ڈاکٹر قدیر کی اہلیہ اور صاحبزادی سے بات کرتے ہوئے محسن پاکستان کی ملک و ملت کے لیے
خدمات کو سراہا.
ریحام خان نے ڈاکٹر قدیر کی تعلیمات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا. ڈاکٹر قدیر کا
روان سال 10 اکتوبر میں‌ اسلام آباد کے اسپتال میں انتقال ہوا تھا. اس وقت ریحام خان لندن میں‌ تھیں.

ریحام خان برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست پر کہری نگاہ رکھے ہوئے تھیں‌ اور انہوں‌ ننے کچھ
وقت پہلے ہی وطن لوٹنے کا اعلان کیا تھا.

امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ملکی سیاست میں‌ اہم کردار ادا کرنے کے ارادے سے واپس آئی ہیں
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتی رہی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے