کورونا وائرس کی نئی قسم “اومیکرون” سے شہریوں کو بچانے کے حکومت پاکستان نے ہانگ کانگ
سمیت سات ملکوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے. این سی او سی کے مطابق نئے ویرینٹ بھی ماضی
کی ویرئنٹ کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے.
پیشگی اقدامات کے طور پر ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ، موزمبق، نمیبیا، لیسوتھو اور بوٹسوانا سمیت
سات ملکوں سے آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی ہے.
ان ممالک میں موجود پاکستانیوں کے واپسی کے لیے 5 دسمبر کی مہلت دی گئی ہے. اس دوران
آنے والوں کے ضروری ٹیسٹ لیے جائیں گے.
اسی طرح لندن سمیت کئی ممالک نے نئے سرے سے لاک ڈاؤن کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے
جرمنی اور لندن میں اومیکرون وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.
دسمبر 2019 سے دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے ابھی بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ختم کیا گیا اور
معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوئے ہی تھے کہ نئی لہر نے سب کو خوف زدہ کر دیا ہے.
