English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا

القمر

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا، آرامکو یومیہ دو ارب مکعب فٹ گیس تیار کرے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق  سعودی آرامکو نے مملکت میں گیس کی پیداوار میں غیر معمولی توسیع کے پروگرام شروع کر دیے ہیں۔ آرامکو 2030 تک الجافورہ فیلڈ سے روزانہ دو ارب مکعب فٹ گیس نکالنے لگے گی۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ وہ جاری عشرے کے اختتام تک قدرتی گیس پیدا کرنے والی تیسری بڑی کمپنی بن جائے گی۔

الجافورہ فیلڈ کی دریافت 2014 میں ہوئی تھی جبکہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری 2020 میں ہائیڈروکاربن اعلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اس موقع پر وزارت توانائی نے ان کے سامنے الجافورہ سے غیر روایتی گیس پروجیکٹ کی سکیمیں رکھی تھیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے