بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 886 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ 21 نومبر سے 27 نومبر کے عرصہ کے دوران 886 تارکین وطن کو سمندر میں روک کر بچایا گیا اور انہیں واپس لیبیا بھیج دیا گیا ہے۔
ایجنسی نے کہا ہے کہ 2021 میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت کل 30 ہزار990 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہیجبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے لیبیا کے ساحل پر 506افراد ہلاک اور 807 لاپتہ ہو گئے تھے۔
