English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا۔کروز شپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں
کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں۔کورونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے
پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا۔کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے

کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ ری فربش کی گیا ہے۔موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے ۔جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے سرٹائیفائیڈ ہے
پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ ائندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے ۔
کمپنی نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کے مطالبہ کیا تھا۔تاہم کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے