English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب اتحاد کے حملوں میں مزید 60 حوثی ہلاک، صنعا میں بیلسٹک لانچنگ پیڈ تباہ

القمر

عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے عسکری اہداف اور ٹھکانوں پر11 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اہداف پر حملوں میں7 فو جی گاڑیاں تباہ اور 60 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کا بیلسڈک میزائل لانچنگ پیڈ اور ڈرون سمبل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک ویئرہاوس تباہ کردیا۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے