English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ سندھ نے میرا گھر المصطفیٰ یتیم خانہ کا افتتاح کر دیا

القمر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میرا گھر المصطفیٰ یتیم خانہ کا افتتاح کر دیا ہے. المصطفیٰ یتیم خانہ
کورنگی میں حاجی حنیف طیب نے قائم کیا ہے.
وزیراعلی سندھ نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یتیم خانے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت پر بے
حد خوشی ہے. افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کم و بیش چالیس لاکھ یتیم بچے ہیں.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا پچھلی دو دہائیوں میں یتیم بچوں کی تعداد قدرتی آفات کی
وجہ سے اضافہ ہوا ہے. قدرتی آفات اور دہشت گردی سمیت دیگر حادثات کی وجہ سے بچے والدیں
سے محروم ہوئے.
پڑوسی ممالک سے پناہ گزینوں کی بھاری آمد کی وجہ سے بھی یتیم بچوں میں تعداد بڑھی ہے.
یتیم بچوں کو سنبھالنے میں این جی اوز کا کردار قابل تعریف ہے.

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی یتیم بچوں کی پروش میں سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے.المصطفی کے
تحت یتیم بچوں کی تعلیم، خوراک اور سہولتوں کا بندوبست کرنا قابل تعریف ہے.
مجھے خاص طور پر یتیم خانے کو میرا گھر کہنے کا خیال بے حد پسند آیا. یہ نام بچوں کو ملکیت،
گرمجوشی اور تحفظ کا احساس دلاتا رہے گا.

آج میں ان ننھے چیمپیئنز کی کارکردگی کو دیکھ کر نہایت متاثر ہوا ہوں. مجھے فخر ہے کہ یہ
بچے ہمارا مستقبل ہیں. کل یہی بچے زندگی کے مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کریں گے.
المصطفیٰ ٹرسٹ کے حاجی حنیف طیب کی انسانیت کے لیے خدمات قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ سندھ
نے المصطفیٰ ٹرسٹ کو اپنی حکومت اور ذاتی حیثیت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے