تانگہ گھوڑا ایک قدیم اور سستی سواری ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ اپنی پہچان کھو بیٹھا
لیکن پٹرول کی بے لگام قیمتوں سے ستائے پیرمحل کے ایک بزرگ نے پھر گھوڑے کی لگام
کھینچ لیں۔
سڑکوں پر دوڑتے ہوئے گھوڑے کے سموں کی آواز مانند پڑ گئی تھیں مگر اب یہ آواز پیرمحل میں
خوب سنائی دے گی کیونکہ پیرمحل کے احمد فراز نے دور قدیمہ کی عمدہ اور سستی سفری سہولت
تانگہ گھوڑا کا سفر دوبارہ بحال کر دیا ہے اس قدیمی سواری کی دوبارہ بحالی پیٹرول کی بڑھتی
قیمت قرار دی گئی ہے گھوڑ سوار مالک احمد فراز کہتا ہے تانگہ گھوڑا ہی پٹرول کی بھاری
قیمت سے چھٹکارے کا صحیح طریقہ ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں سے ستائے شہری
بھی تانگہ گھوڑا کی سواری کر رہے ہیں شہری کہتے ہیں کہ اس قدیم سواری پر بیٹھ کر پرانا دور
یاد آجاتا ہے۔
دیہات کی پرسکون سڑکوں اور لہلہاتے ہوئے کھیتوں کے قریب سے گزرتے ہوئے تانگے گھوڑے کا
دلکش منظر پٹرول کی قیمتوں کے ستائے شہریوں کے دل و دماغ کو معطر کر دیتا ہے۔
سالوں بعد یہ سواری یوں ہی نمودار نہیں ہوئی بلکہ اس کی سب سے بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات
کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔
