ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ صحت پنجاب میں 15 ہزار نوکریوں پر بھرتیاں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت میں مزیدپندرہ ہزارنوکریوں کی خوشخبری سنادی۔ تمام بھرتیوں کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے بھرتیاں محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے 9مختلف یونٹس اور کیڈرزمیں کی جارہی ہیں۔9یونٹس اور کیڈرزمیں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل،نرسنگ،کنسلٹنٹ،میڈیکل پروفیشنلز،ڈینٹل،فارمیسی،ورٹیکل پروگرامز،ریگولرپروگرامزاور ڈی جی ہیلتھ سروسزشامل ہیں۔
15000بھرتیاں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل،پی ایم او،پی ڈبلیوایم او،اے پی ایم او،اے پی ڈبلیوایم او،ایس ایم او،ایس ڈبلیوایم او،ایم او،ڈبلیوایم او،ڈینٹل سرجن،فارماسسٹ،ڈرگ کنٹرولر،ٹی بی کنٹرول پروگرام،پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام،ای پی آئی،این سی ڈی،سی ڈی اینڈ ای پی سی،ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام،آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ این پی،پی ایم یو،پی ایس پی یواورHISDUمیں کی جائیں گی۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
محکمہ صحت پنجاب میں ابھی تک 46000ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈکس بھرتی کئے گئے ہیں۔
3سال پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں پرکام کررہاتھا۔
وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں روزگاردئیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں