ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی بلدیہ نے فلسطینی خاندان سے مکان زبردستی مسمار کرا دیا

قابض اسرائیلی ریاست کی بلدیہ نے مسجد اقصی کے جنوب میں واقع سلوان کی بئر ایوب کالونی میں ایک فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس المقدس سے تعلق رکھنے والے بہا زیتون نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے پولیس کی مدد سے اس کا مکان بردستی مسمار کرادیا۔انہوں نے بتایا کہ قابض حکام کی طرف سے انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا گیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

زیتون خاندان کو چار ماہ قبل مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم یا گیا تھا۔ تاہم اسرائیلی عدالت نے انہدامی فیصلہ منجمد کردیا تھا۔ بعد میں اسرائیلی بلدیہ نے دوبارہ مکان کی مسماری کا اجازت نامہ لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں