English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے 46 فیصد افراد کی ایک اور 30 فیصد کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی

القمر

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلا قاضی شاہد پرویز، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری صحت زوالفقار علی شاہ، سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ، سیکریٹری اسکول غلام اکبر لغاری شریک، جب کے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے وڈیو لئنک کے زریعے شرکت۔ اجلاس میں صوبے میں ویکسینیشن مہم، تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے حوالے سے بریفگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 1 کرور 61 لاکھ 75 ہزار افراد کو ویکسینیشن کا ایک ڈوز لگایا گیا ہے۔ انہونے مزید بتایا کہ صوبے میں 1 کروڑ 6 لاکھ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے گئے ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اب تک 2 لاکھ 82 ہزار طالب علموں کی ویکسینیشن کی گئی ہے اور صوبے کے پرائیویٹ اسکولوں میں 82 ہزار طالب علموں کی ویکسینیشن کی گئی ہے جب کے صوبے کے 76 ہزار کالیج کے طلباء علموں کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ویکسینیشن کا پابند کیا جائے انہونے سیکریٹری اسکول کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی ویکسینیشن مکمل نا ہو تو اسکول کے خلاف کاروائی کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنر ویکسینیشن مہم کے ٹارگیٹ کو یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کا ٹارگیٹ مکمل نا ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے پی پی ایچ آئی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ویکسینیشن کے ٹارگیٹ کو مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے