پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے نثار احمد منگی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے سندھ میں فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کی علاج معالج اور مالی امداد کے لئے رکھے گئے کروڑوں روپے وزیروں مشیروں کے جیبوں کے نظر ہوجاتے ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاھ راشدی کی ہدایت پر نثار احمد منگی کو فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ نئیں مقررکردہ جنرل سیکریٹری فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کو سندھ میں مزید فعال اور سرگرم بنائیں گے ، کیونکہ سندھ میں فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں اداکاروں فنکاروں ، ملھ پہلوانوں کی حالت زار بہت خراب ہے ، فنکار بیماریوں کے باعث مر رہے ہیں ، مگر سندھ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے سالانہ اربوں روپے رکھے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے وہ پیسے وزیروں مشیروں کے جیبوں کے نظر ہو جاتے ہیں ، سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کلچرل ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری نثار احمد منگی کو ہدایت کی کہ فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کی تنظیم سازی فوری طور پر مکمل کی جائے ، اس موقع پر فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کے نئیں مقرر جنرل سیکریٹری نثار احمد منگی نے اعلان کیا کہ 14 فروری کو سکہر ڈویژن میں پیر صاحب پگارا کی سالگرہ بڑے پیمانے پر منائی جائے گی جس میں فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے ، اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ حر جماعت کے معزز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ فاروق بھی موجود تھے
