English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسد قیصر اسپین میں‌ خاتون صحافی کرن خان سے کیوں‌ آنکھیں چراتے رہے؟

اسپین سے کرن خان
اسپین میں چار روزہ انٹر پارلیمنٹری یونین (IPU)کے 143 ویں اجلاس میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے
وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی میڈرڈ اجلاس میں شرکت کی.
اسد قیصر نے بارسلونا کا دورہ بھی کیا قونصل خانہ بارسلونا میں صحافیوں سے مختصر ملاقات بھی
کی۔

اس موقع پر جب اسپین میں واحد خاتون صحافی کرن خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے سوالات
کیے تو ان کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا اور ان کے پاس سوالات کے کوئی موزوں جوابات نہیں تھے۔
کرن خان نے پاکستان میں لوگوں کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا جواب لینے کے لیے کچھ سوالات
کیے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس بحران اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے حکومت کیسے
نمٹ رہی ہے؟

پاکستان میں مہنگائی کے بحران پر کیے گئے سوال کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں‌ دیا اور بس
ادھر ادھر کی بات کہہ کر جان چھڑائی۔
تحریک انصاف کی حکومت نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے کیا تیاریاں کررہی ہے؟
اسد قیصر نے انتخابات کے جواب میں یہ کہہ کر” کون سے انتخابات” مذاق میں اڑا دیا۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسیوں کا فقدان ہے اس پر کیا رائے ہے؟
اس سوال کا جواب بھی وہ نہیں دے سکے.
صحافی کرن خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حکومتی عہدیدار بیرون ملک دورے تو بڑے شوق
سے کرتے ہیں لیکن بین الاقوامی تو کجا ملکی مسائل پر وہ سوالوں‌ کا سامنا نہیں کرسکتے۔
کرن خان کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے انتہائی غیر سنجیدہ رویہ پر کہنا ہے کہ ان کے پاس
لائحہ عمل، پلاننگ اور اسٹریٹجیز کا فقدان ہوتا ہے.
بڑی بڑی وزارتوں اور اہم عہدے تو لے لیتے ہیں لیکن کسی بھی جواب کا سنجیدہ جواب دینے کی ہمت
نہیں‌ ہوتی. ایسی صورت حال میں وہ بیرون ممالک سوائے چند لفافہ صحافیوں اور من پسند خوشامدی
ٹولے کے باقی صحافیوں سے ملنے اور ان کے سوالات سے کتراتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے