بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چھنگ ہوا یونیورسٹی میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کو منانے کے لیے ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔
اس سمپوزیم میں دنیا بھر کے 150 سے زائد اسکالرز نے شرکت کی۔ تین پینلز والے اس سمپوزیم میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر، عوام کے درمیان روابط کو بڑھانے سمیت موضوع پر تبادل خیالات کیا گيا۔
چھنگ ہوا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کمیونیکیشن اسٹڈیز کی طرف سے میزبانی کرنے والے اس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوۓ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری تہذیبی جڑیں اور باہمی روابط ہیں۔
چھنگ ہوا یونیورسٹی کے نائب صدر پھنگ گانک نے کہا کہ چھنگ ہوا یونیورسٹی میں چین پاکستان دوستی پروان چڑھ رہی ہے۔چھنگ ہوا یونیورسٹی پاکستانی سائنسدانوں کی تربیت، سی پیک کی تعمیر اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلے کے لیے سخت محنت جاری رکھے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ وادی سوات کی زیارت نامی تصویری نمائش بھی ہوۓ چھنگ ہوا یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔
اسکالرز نے چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کا جشن منایا
القمر
