English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں رینجرزُ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کومبنگ آپریشن۔کومبنگ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی کے جُرم میں ملوث3 ملزمان شیراز خان، زبیر خان اور موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمو نیشن اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئیں۔
9
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
9
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے