English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوگوں کو سستی گیس کی عادت چھوڑنے ہوگی، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

القمر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے چند سالوں میں گیس ختم ہوجائے گی، ہر سال 9 فیصد گیس کم ہو رہی ہے
بڑے شہروں کے لوگ جو سستی گیس کے عادی ہوچکے ہیں انہیں اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ’الیکٹرانک مشین کا معاملہ 2012 میں سب سے پہلے آصف
علی زرداری نے اٹھایا تھا اس کے بعد 2016 میں اس پر بات چیت ہوئی اور نواز شریف کی حکومت نے 2017 میں الیکشن کمیشن کو اس
پر ایک جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی شرائط پر مبنی ایک ٹینڈر جاری کرے تاکہ ساری دنیا میں جہاں ای وی ایم مشین
بنتی ہیں وہ کمپنیاں ان سے رابطہ کریں۔ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤقف کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں اور الیکشن
کمیشن نے خود آئندہ انتخابات کے لیے مشینیں مانگی ہیں۔
گوادر کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور مظاہرین
سے مذاکرات کرتے ہوئے وہاں کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ وزیر اعظم اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں۔

پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دالیں درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا
ہے لیکن اس وقت بھی پاکستان ایشیا کے دوسروں ممالک سے بہتر ہے اور بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت ایشیا کے تمام ممالک سے سستا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں بس چائے مہنگی ہے اس کے علاوہ تمام چیزیں سستی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے