English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھ کوٹ گورنمنٹ ڈگری کالج میں ہفتہ اسپورٹس کا انعقاد

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ گورنمنٹ ڈگری کالج میں چوتھے سندھہ کالج گیمز کے سلسلے میں 13 سے 18 دسمبر تک اسپورٹس ہفتہ منایا گیا اس سلسلے میں کالج گراؤنڈکی پرنسپل فرح ناز ملک کے تعاون سے کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ریس اور لانگ جمپ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کالج کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ اسپورٹس ہفتہ منانے کے بارے میں کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ذوالفقار آرائیں نے بتایا کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے حکم کے تحت ہر سال کی طرح سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں کندھکوٹ ڈگری کالج میں بھی کھیلوں کا ہفتہ منایا جا رہا ہے ایسی سرگرمیوں سے طلبا میں حوصلہ افزائی ہوتی ہے کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کا شوق بھی بڑھتا ہے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبا کے اندر چھپی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اسپورٹس ہفتہ کے آخری دن 18 دسمبر کو کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے