English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم کے فیصلے اب بیرون ملک میں طے ہونگے، حافظ حسین احمد

کوئٹہ: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے اب بیرون ملک میں طے ہونگے، عمران خان نیازی کی حکومت کو گرانے کے لیے پی ڈی ایم کا مخالفتی احتجاج جسے ”جہاد “ قرار دیا گیا تھا اب چار مہینوں کے لیے بیرون ملک تشکیل دیا گیا ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے حافظ حسین احمد نے  کہا کہ پی ڈی ایم کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر ایاز صادق کی امارت میں مفاہمتی تبلیغی یا تبدیلی مشن لندن پہنچ گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کو ”اومی کرون وائرس“ کے شبہ میں فی الحال اگلے سال یعنی 23مارچ 2022ءتک ”وینٹی لیٹر“ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایاز صادق لندن میں ”محمود و ایاز “ کے مختلف بیانیہ میں یکسانیت لانے کی کوشش کریں گے تاکہ مسلم لیگ ن میں ” جعفر و صادق “ جیسے عناصر کی بڑھتی ہوئی تعداد کا راستہ روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے جے یو آئی ف کو ذاتی مفادات اور ایک مفرور اور مجرم خاندان کا وکیل صفائی بناکر پارٹی کو ”وینٹی لیٹر“ تک تو پہنچا دیاگیا ہے اور اب یہ بات بالکل واضح ہوچکی کہ عمران خان نیازی کی گر تی حکومت کو اگلے سال تک یعنی چار مہینوں کا ”این ار او“ دیدیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ لندن میں ”ایاز صادق “ کا مفاہمانہ لندن پلان عمران حکومت کو مہلت دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں اب اس صورت حال میں جے یو آئی ف کے مخلص اور بے لوث کارکن خواب خرگوش سے جاگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے