English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان: عمارت میں آتشزدگی سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

القمر

اوساکا: جاپان کے شہر اوساکا میں کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے دو درجن سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ 8 منزلہ کمرشل عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گئی، درجنوں فائرفائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے جھلسے 27 افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ سے متاثرہ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اور مختلف دفاتر تھے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post جاپان: عمارت میں آتشزدگی سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے