ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن پروجیکٹ کا ماسٹر پلان جاری کردیا۔ مقصد شہر کے قلب میں انٹرنیشنل فرنٹ تیار کرنا ہے‘ڈاؤن ٹاؤن جدہ منصوبے سے مملکت کی معیشت کو 2030 تک سالانہ 47 ارب ریال کی آمدنی ہو گی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پروجیکٹ کی تخمینی لاگت 75 ارب ریال ہو گی۔ 57 لاکھ مربع میٹر کے علاقے کو پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور سعودی نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فنڈنگ سے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ولی عہد نے ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کا اعلان مملکت کے تمام علاقوں اور شہروں کو ترقی دینے اور سعودی وڑن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی غرض سے کیا ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن جدہ منصوبے سے مملکت کی معیشت کو 2030 تک سالانہ 47 ارب ریال کی آمدنی ہو گی۔جدہ پروجیکٹ 4 بڑے عالمی قابل دید مقامات پر مشتمل ہو گا۔ اوپیرا ہاؤس ، میوزیم ، سپورٹس سٹیڈیم اور اوشن بیسن اینڈ کورل فارمز تیار کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں 10 تفریحی مراکز اور سیاحتی سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے منصوبوں پر عمل درا?مد کی بدولت شہر میں جدید طرز کے رہائشی علاقے تیار ہوں گے۔ 17 ہزار مکانات اور مختلف درجے کے ہوٹلزبھی تعمیر کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں میں کمروں کی تعداد 27 سے زیادہ
ہو گی۔ ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے تحت عالمی خصوصیات کی حامل بندرگاہ اور پرکشش سیاحتی تفریحی مقامات بھی بنائے جائیں گے۔ ہوٹلوں، ریستورانوں، ملکی و بین الاقوامی قہوہ خانوں کی ایک چین بھی تعمیر کی جائے گی۔ مارکیٹنگ کی مختلف سہولتیں مہیا ہوں گی۔ ماسٹر پلان کی تیاری میں 500 سے زیادہ انجینیئرز اور کنسلٹنٹ شریک ہوئے۔
The post سعودی ولی عہد نے 75ارب ریال کے جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا first appeared on Daily Jasarat News.
