English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سرکاری بنکوں کی نجکاری کے فیصلہ کیخلاف 9 لاکھ سے زائد بینکرز سراپا احتجاج

القمر

انڈیا میں بینکنگ کے نظام کو مسلسل دوسرے روز بھی خلل کا سامنا رہا۔ ملک کے سرکاری بینکوں میں کام کرنے والے نو لاکھ سے زیادہ افراد نے حکومت کی جانب سے بینکوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کی۔عرب نیوز کے مطابق انڈین حکومت مبینہ طور پر تمام 12 سرکاری بینکوں کی نجکاری کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بینکس ملک کے 80 فیصد سے زیادہ مالیاتی لین دین کو کنٹرول کرتے ہیں۔مارچ میں وزیر خزانہ نرملا ستھرامن نے اعلان کیا تھا کہ رواں مالی سال ان میں سے دو بینکوں کو فروخت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ حکومت نے نجکاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بینکنگ قوانین (ترمیمی) بل 2021 رواں موسم سرما کے سیشن میں شامل کیا ہے۔ یونائیٹڈ فورم ا?ف بینک یونین کا خیال ہے کہ بینکوں کی نجکاری انڈیا کی معیشت کو نمایاں طور پر کمزور کر دے گی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد یونائیٹڈ فورم ا?ف یونین نے دو دن ہڑتال کی۔ دہلی میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر جتندر پال سنگھ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے لیکن حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرانے سے انکار کیا، اس لیے ہمیں ہڑتال کرنی پڑی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اور مالیاتی ڈھانچے کے لیے سرکاری بینکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے رکھتے ہیں۔’حکومت کی تمام سماجی اور معاشی سکیمیں سرکاری بینکوں کے ذریعے کامیابی سے نافذ ہوئیں اور ان کی رسائی پورے ملک میں ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان بینکوں کی نجکاری کی گئی تو ہمارے غریب اور عام لوگ بینکنگ کی سروسز سے محروم ہو جائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے بینکس لوگوں کو خدمات پہنچانے کے حوالے سے فکر مند نہیں ہوتے۔ آفشیل انڈیا سٹیٹ بینک آف انڈیا سٹاف فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سنجیو کمار بندلش کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ پرائیویٹ شعبہ کے بینکوں کو نقصان کا سامنا نہیں ہوگا اور یہ کہ منافع کمانے والے سرکاری بینکوں کی نجکاری کر کے حکومت ’لوگوں کے پیسے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔گزشتہ برس مارچ میں جب پرائیویٹ بینک ’یس بینک‘ کو مالی بحران کا سامنا ہوا تو سٹیٹ بینک نے اس کو سہارا دیا تھا۔ حکومت ترمیم شدہ بینکنگ بل جمعے کو پارلیمان میں پیش کرنے والی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی مرکزی بینک کے ساتھ نجکاری کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

The post بھارتی سرکاری بنکوں کی نجکاری کے فیصلہ کیخلاف 9 لاکھ سے زائد بینکرز سراپا احتجاج first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے