واشنگٹن:امریکا کی جانب سے مشرق وسطی میں ناقص انٹیلی جنس معلومات پر فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرقی وسطی میں امریکا کی فضائی کارروائیاں ناقص انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور تھیں۔
امریکی انٹیلی جنس نے غلط اطلاعات کی بنیاد پرکارروائیوں میں بچوں سمیت ہزاروں عام شہری قتل کیے لیکن کسی بھی مقام پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آئی۔
دوسری جانب رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن بل اربن نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
The post امریکا نے غلط اطلاعات پر شہریوں کو قتل کیا first appeared on Daily Jasarat News.
