English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوہدری شجاعت کا سابق گورنر عشرت العباد سے رابطہ، لاہور آنے کی دعوت

القمر

سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورچوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے
چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
ایم کیوایم سے تعلق رکھنےوالےسابق گورنرسندھ نےکہاکہ آپ سے احترام کا رشتہ ہے اپ کا شمار پاکستان کے زیرک سیاست دانوں میں ہوتا
ہے. آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ، اپ کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے سب معترف ہیں۔

دونوں رہنماوں نے اتفاق کیاکہ سیاسی اقدار میں تیزی سے انحطاط اور بے عزتی کے عنصر نے سیاست کے چہرے کو خراب کردیا ہے۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نےکہاکہ آپ نے بھی سندھ کے لیے بڑی خدمات سر انجام دی۔ چوہدریُ شجاعت حسین نے سابق گورنر
ڈاکٹر عشرت العباد کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔
خیال رہے ڈاکٹر عشرت العباد پیپلز پارٹی اور دیگر رہنماؤں‌سے بھی ملاقات کر چکے ہیں. سیاست پر نگاہ رکھنے والوں‌ کا ماننا ہے
کہ وہ ملکی سیاست میں‌ ایک بار پھر سے قدم رکھنے والے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے