نیو یارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے بارے میں خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر دبائو بڑھا کر روہنگیا بحران حل کرنے کیلئے آگے آئے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے بارڈر پر میانمار میں مظالم سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں روہنگیا لوگوں نے یہاں پناہ لے رکھی ہے۔
خصوصی نمائندے نے روہنگیا کے بحران پر فوجی جنتا کے مکمل محاسبے کیلئے مضبوط اور مربوط عالمی ردعمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا کی میانمار میں محفوظ اورر ضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کیلئے بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہیے۔
The post عالمی برادری میانمارپردباؤ بڑھاکر روہنگیا بحران کے حل کیلئے آگے آئے، اقوام متحدہ first appeared on Daily Jasarat News.
