English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں کووڈ19 اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص

القمر

تہران :ایران نے کروناوائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ پہلے کیس کی تشخیص کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں اب تک قریبا ساڑھے آٹھ کروڑ نفوس پر مشتمل کل آبادی میں سے قریبا 60 فی صد کوکرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

ایران میں عام طور پرچینی ساختہ سائنوفام ویکسین لگائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ روسی ساختہ اسپوتنک فائیواور برطانوی سویڈش دوا سازکمپنی آسٹرازینکا کی تیارکردہ ویکسین بھی استعمال کی جارہی ہے۔

ایرانی حکام نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوانے والے افراد پر زوردیا کہ وہ جلد سے جلد اپنی تیسری خوراک بھی لگوالیں۔

The post ایران میں کووڈ19 اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے