English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرآباد میں قبضہ گروپ کے خلاف گرینڈ آپریشن

وزیر آباد سے ضمیر کاظمی
وزیرآباد کے علاقہ چھناواں ہیڈ کے قریب محکمہ فشریز کی 25 ایکڑ زمین قابضین سے واگزار کروا لی گئی۔ مزاحمت کی کوشش کو پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی آپریشن میں حصہ لینے والوں شاباش چھناواں فش ہیچری کے ملازمین اور افسران کو سراہا۔

محکمہ فشریز فش ہیچری چھنانواں کی زمین پر مقامی افراد نے عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر سکندر حیات ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب نے چھنانواں کا دورہ کیا اور غیر قانونی قبضہ کا علم ہونے پر اس واگزار کروانے کی ہدایت کی جس پر گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گوجرانوالہ عظیم ضیاء نے پولیس اور محکمہ کے اہلکاروں کی مدد سے ناجائز قابضین عارف وڑائچ، نذر محمد رندھاوا، ظہیر بٹ، ذکااللہ رندھاوا، علی احمد ساکنان رتہ سخی سے تقریباً پچیس ایکڑ کمرشل و زرعی زمین واگزار کروا لی اس موقع پر ناجائز قابضین کی طرف سے شدید مزاحمت کی گئی لیکن پولیس اور چھناواں فش ہیچری کے ملازمین اور افسران نے مزاحمت کرنے والوں کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر سکندر حیات اور اعلی افسران نے آپریشن کے دوران جرات مندانہ کردار ادا کرنے والے ملازمین کو شاباش دی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گوجرانوالہ محترمہ عظیم ضیاء کا کہنا تھا کہ محکمہ کی سرکاری زمین کا ایک ایک انچ جب تک قابضین سے واگزار نہیں کروا لیا جاتا تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے