English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم نے اکیسویں صدی بابر اعظم کی صدی قرار دے دی

القمر

لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم نے اکیسویں صدی بابر اعظم کی صدی قرار دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بابر اعظم جیسا
کوئی اور دوسرا بیٹسمین نہیں.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے عظیم بیٹسمین ہیں. پاکستان نے ان سے پہلے ایشئین بریڈ مین ظہیر عباس،
جاوید میانداد، سلیم ملک، انظمام، محمد یوسف اور دیگر بیٹسمین پیدا کیے لیکن اس صدی میں‌ ان کا ثانی نہیں.

وسیم اکرم کا کہنا تھا بابر اعظم بھرپور خود پر توجہ دیتے ہیں اور وہ کبھی بھی اپنی کارکردگی سے مطمئین نہیں اور
ہمیشہ بہتری کے لیے کام کرتے رہتے ہیں.

یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹنگ میں‌ مستقل مزاجی ہے بابر اعظم اس وقت دنیا بھر میں‌ رائج کرکٹ کے تینوں‌ فارمیٹ
ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کی رینکنگ میں‌ پہلے دس نمبرز میں‌ آتے ہیں.
لاہور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست میں‌
اعلی مقام پر پہنچ چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے