English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد لاپتہ

القمر

شمالی میانمار میں جیڈ (قیمتی پتھر) کان کنی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 70 افراد لاپتہ جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کاچین میں قیمتی پتھروں سے بھرے علاقے حپاکانٹ میں کان کنی جاری تھی اس دوران شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کان کن میں کام کرنے والے 70 کان کن لاپتہ ہوگئے ہیں۔جیڈ کان میں پھنسے لوگوں کے لیے امدادی کارروائی جا ری ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ زیادہ تر متاثرین غیر قانونی طور پر کان میں داخل تھے۔حپاکانٹ میں جیڈ کان کنی پر پابندی ہے، لیکن مقامی لوگ غربت اور روزگار میں کمی کی وجہ سے غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہیں۔کچھ دن پہلے بھی کم از کم 10 غیر ہنر مند کان کن حپاکانٹ میں جیڈ بلاک میں لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ ہو گئے تھے۔رواں سال بھی 160 افراد حپاکانٹ میں کان کنی کا فضلہ جھیل میں گرنے کے بعد ہلاک ہوئے تھے۔ان حادثات سے بچنے لے لیے 2018 میں قیمتی پتھروں کی کان کنی کا ایک نیا قانون منظور کیا گیا تھا، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بہت کم انسپکٹرز ہیں جن کے پاس غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے لیے محدود اختیارات ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار دنیا میں جیڈ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن اس کی کانوں نے گزشتہ برسوں میں متعدد حادثات دیکھے ہیں۔

The post میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد لاپتہ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے