واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے، آپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تو اومی کرون سے متعلق آپ کو فکرمند ہونا چاہیے، ہمیں اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔امریکی صدر نے عوام سے جلد سے جلد کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوانے کی درخواست بھی کی۔
The post اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر first appeared on Daily Jasarat News.
