English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس اور یوکرین سے متعلق امریکا متعدد چینلز پر بات چیت کے لیے تیار

القمر

واشنگٹن:امریکا متعدد چینلز کے ذریعے روس سے سفارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن امریکا نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اِس سے قبل روس کو یوکرین کی سرحد پر فوج کی تعیناتی سے متعلق مغربی ملکوں کی تشویش دور کرنا ہو گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے روسی ہم منصب اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے خارجہ پالیسی کے مشیر، یوری یشاکوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے بارے میں وائٹ ہاس نے بتایا کہ امریکا روس سے براہ راست، نیٹو روس کونسل یا یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ذریعے بات چیت کا خواہاں ہے۔

وائٹ ہاس نے بتایا کہ سلیوان نے یشاکوف کو بتایا کہ کسی بھی نوعیت کے مکالمے کی بنیاد باہمی تعاون پر اور اس بات پر ہوگی کہ روس کے اقدامات سے متعلق ہماری تشویش کو سامنے رکھا جائے۔سلیوان اور یشاکوف کی ٹیلی فون پر بات چیت کے بارے میں فوری طور پر روس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

The post روس اور یوکرین سے متعلق امریکا متعدد چینلز پر بات چیت کے لیے تیار first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے