English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی ،مقسط میں ہنگامی لینڈنگ

القمر

مسقط: ملتان سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں اچانک فنی خرابی کے بعد طیارے کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی ہوئی، بوئنگ777طیارے کے کارگوگیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوئے تو کپتان نے فوراً مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ مسقط ایئرپورٹ پر کارگو گیٹ پر ایرر آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے تھے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا،پائلٹ نے طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا۔ترجمان نے کہا کہ جانچ اور کلیئرنس کے بعد پرواز کو جدہ روانہ کیا گیا ۔

The post جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی ،مقسط میں ہنگامی لینڈنگ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے