صنعاء:یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ایرانی توسیع پسندی کے خلاف اور یمن کے حل طلب مسائل کے حوالے سے سعودی عرب اور یمن کے موقف میں اتفاق رائے موجود ہے۔
یمنی صدر نے کہاکہ سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، یمن اور مملکت کے درمیان ایرانی توسیع اور یمن کی حمایت، اس کی آئینی حکومت کے حوالے سے مستقل اسٹریٹجک برادرانہ اتفاق رائے موجود ہے۔یمنی صدر نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو مختلف حالات اور چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
The post مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، یمنی صدر first appeared on Daily Jasarat News.
