English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت میں یورپ سے آنے والے 12مسافروں میں اومیکرون کی تصدیق

القمر

کویت : یورپ سے آنے والے 12مسافروں میں اومیکرون کی تصدیق کی گئی ہے، ان افراد کا کویت میں آمد کے بعد کرونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اب انھیں وزارت صحت کے وائرس کی اس نئی شکل کی روک تھام کے اقدامات کے تحت الگ تھلگ کردیا گیا اور وہ قرنطینہ میں ہیں، حکام نے کویت پہنچنے والے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ وائرس سے متاثر نہ ہونے کے باوجود انفیکشن کی صورت میں خود کو الگ تھلگ کردیں اور اجتماعات میں جانے سے گریزکریں۔
چہرے پر ماسک پہننے سمیت تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر کی تعمیل کریں۔حکومت نے شہریوں اورمکینوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیرضروری سفرسے گریزکریں اور صحت کے تمام رہ نما اصولوں اور احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

The post کویت میں یورپ سے آنے والے 12مسافروں میں اومیکرون کی تصدیق first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے